سلمان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے، 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا | اردو میڈیا

admin
admin 17 جون, 2022
Updated 2022/06/18 at 6:34 صبح
288908 094143 updates
288908 094143 updates

سلمان خان کی اگلی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں ایک دو نئی بلکہ 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔۔—فوٹو: فائلبالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں  ایک دو نئی بلکہ 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات جب سلمان کی جائے تو ان کی ہر فلم میں مداحوں کو کچھ منفرد دیکھنے کی امید ہوتی ہے، اسی کے چلتے اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے بھائی جان 2005 کی مشہور فلم ‘No Entry’ کے سیکوئل No Entry Mein Entry میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10 اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔ 2012 میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے  فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں کچھ اور معلومات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی نو انٹری کی مرکزی اداکارائیں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی اس سیکوئل میں مداحوں کو اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort