حجاب نہ کرنیوالی خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کررہی ہیں: طالبان | اردو میڈیا

admin
admin 17 جون, 2022
Updated 2022/06/17 at 11:11 صبح
288864 013807 updates
288864 013807 updates

افغان شہر قندھار میں طالبان نے خواتین کے حجاب کو لے کر پوسٹرز آویزاں کیے ہیں/ فائل فوٹوطالبان کی مذہبی پولیس نے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں مختلف عوامی مقامات پر ایسے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ وہ مسلمان خواتین جو حجاب نہیں کرتیں وہ جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پوسٹرز قندھار کی دکانوں، کیفے اور مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں برقع پہنی خواتین کوبھی دکھایا گیا ہے۔طالبان کے ایک عہدیدار کی جانب سے بھی اس قسم کے پوسٹر لگانے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے اہلخانہ کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیاجارہا ہے۔طالبان عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے والی خواتین کے رشتے دار مردوں کو آگاہ کردیا جائے کہ انہیں سرکاری ملازمتوں سے معطل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت میں خواتین کوحجاب کےساتھ کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنےکی اجازت ہوگی۔بعد ازاں  ٹی وی پر پروگرام کرنے والی  نیوز اینکرز کے لیے حجاب اور چہرہ ڈھانپنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort