بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی: نیڈ پرائس | اردو میڈیا

admin
admin 17 جون, 2022
Updated 2022/06/17 at 7:29 صبح
288841 091025 updates
288841 091025 updates

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی/ فائل فوٹوامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ نئی ​​پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ترجمان امریکی محکمہ  خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت  کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے، خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔ْنیڈپرائس کا  کہنا تھا کہ ہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کےدوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بات چیت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ  بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا،  پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort