بجلی کی بچت اور بازار جلد بندکرنےکیلئےکمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بندکرنےکا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 16 جون, 2022
Updated 2022/06/16 at 12:47 شام
288780 031358 updates
288780 031358 updates

فوٹو: فائلبجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے  بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈر ز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز  پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈرز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم  اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ  تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل  تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort