سعودی عرب نے اس سال منیٰ میں مسجد خِیف عازمین حج کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔—فوٹو:فائلسعودی عرب نے اس سال منیٰ میں عازمین حج کیلئے مسجد خِیف کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد خِیف میں نماز ادا کر سکیں گے۔