سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت پر پابندی | اردو میڈیا

admin
admin 15 جون, 2022
Updated 2022/06/16 at 7:31 صبح
288719 123412 updates
288719 123412 updates

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت پر پابندی لگادی گئی—فوٹو: سعودی وزارت تجارتسعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت پر پابندی لگادی گئی۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام نے دکانوں سے ہم جنسی کو فروغ دینے کے الزام پر قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کو بڑی تعداد میں ضبط کرلیا ہے اور اس کی فروخت پر پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کے حکام کو دارالحکومت ریاض میں دکانوں سے قوس قزح کے رنگ والی متعدد اشیاء کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا جن میں ہیئر کلپس، ٹی شرٹس، ٹوپیاں، ملبوسات، بیگز اور پنسل کیس  وغیرہ شامل تھے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قوس و قزح کے رنگ والی اشیاء اسلامی عقیدے اور عوامی اخلاقیات سے متصادم ہیں اور یہ نوجوان نسل کو نشانہ بناتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہیں۔سعودی وزارت تجارت نے الگ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  جو دکانیں انہیں فروخت کرتی ہوئی پائی گئیں انہیں قانونی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds