امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 15 جون, 2022
Updated 2022/06/16 at 7:28 صبح
288716 121335 updates
288716 121335 updates

شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ گزشتہ 30 سالوں میں بڑھائی گئی سب سے زیادہ شرح ہے— فوٹو:فائلامریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود  میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہا جس میں شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق فیڈرل ریزرو نے امریکا میں تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود 1.75 فیصد ہوگئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ گزشتہ 30 سالوں میں بڑھائی گئی سب سے زیادہ شرح ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مئی کے مقابلے میں8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔