امام نے کوہلی کی دوسری پوزیشن چھین لی | اردو میڈیا

admin
admin 15 جون, 2022
Updated 2022/06/15 at 12:00 شام
288656 015000 updates
288656 015000 updates

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پہلا نمبر بدستور بابراعظم کا ہے جب کہ دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔__فوٹو: فائلدبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں  پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پہلا نمبر بدستور بابراعظم کا ہے جب کہ دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔رینکنگ کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کی 14 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین میں آگئے۔بولرز کی رینکنگ:ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔دوسری پوزیشن پر آسٹریلوی بولر  جوش ہیزل ووڈ ہیں جب کہ تیسرا نمبر  کیوی بولر میٹ ہینری کا ہے۔شاہین آفریدی کا چوتھا نمبربرقرار ہے، پانچویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا موجود ہیں جب کہ  افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے نمبرپرآگئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے