سعودی عرب نے حج پر آنیوالی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 14 جون, 2022
Updated 2022/06/15 at 7:12 صبح
288625 022432 updates
288625 022432 updates

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔—فوٹو:فائلسعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین  کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کے محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچے پر انہیں فوری بے دخل کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ  نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ائیرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا۔دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے