برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن اور رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات | اردو میڈیا

admin
admin 14 جون, 2022
Updated 2022/06/14 at 12:27 شام
288566 014102 updates
288566 014102 updates

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں: رمیز راجہ/ فوٹو پی سی بیبرطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوٹو: جیو نیوزچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز  کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

فوٹو: جیو نیوزانہوں نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر  برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort