کینیڈا ہر سگریٹ پر تحریری وارننگ متعارف کرانیوالا پہلا ملک بننے کو تیار | اردو میڈیا

admin
admin 13 جون, 2022
Updated 2022/06/14 at 6:16 صبح
288505 085052 updates
288505 085052 updates

فوٹو: فائلسگریٹ کی  پیکنگ پر تصویری وارننگ کے اثرات کے بارے میں تشویش کی وجہ سے  کینیڈا ہر سگریٹ پر تحریری وارننگ متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی جانب سے  یہ اقدام دو دہائیوں کے بعد اس وقت سامنے آیا ہے جب اس نے  تمباکو کی مصنوعات کی پیکیجنگ پر تصویری وارننگ شامل کرکے ایک  نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا تھا۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے  وزیر برائے مینٹل ہیلتھ اینڈ ایڈکشن کا کہنا ہے کہ ‘ہمیں اس تشویش کو دور کرنے کی ضرورت ہے کہ  سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری پیغامات نے اپنا نیاپن کھو دیا ہے اور ایک حد تک ہمیں خدشہ ہے کہ وہ اپنا اثر بھی کھو چکے ہیں’۔ان کا کہنا تھاکہ  ہر سگریٹ پر صحت سے متعلق تحریری انتباہات کو شامل کرنے سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ یہ ضروری پیغام لوگوں تک پہنچے، بشمول نوجوان جو اکثر سماجی حالات میں سگریٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مجوزہ تبدیلی کے لیے مشاورت  ہفتے کو شروع ہونی تھی اور حکومت چاہتی ہے کہ یہ تبدیلی 2023 کے آخر تک نافذ ہو جائے۔اطلاعات کے مطابق تجویز یہ ہے کہ  ‘سگریٹ کے ہر کش میں زہر(Poison in every puff)’ کا پیغام تحریر کیا جائے گا۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے