سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 13 جون, 2022
Updated 2022/06/13 at 10:15 صبح
288469 011821 updates
288469 011821 updates

شوٹر سنتوش جادھو گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کا ایک رکن ہے جسے اس سے قبل 2021 میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے: پولیس—فوٹو فائلبھارت کے آنجہانی گلوکار  سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پونے پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سنتوش جادھو نے شناخت پوشیدہ رکھنے کے لیے اپنا سر منڈھوا لیا تھا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔مقامی پولیس کے مطابق شوٹر سنتوش جادھو لارنس بشنوئی گینگ کا ایک کارندہ ہے جسے اس سے قبل 2021 میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے تاحال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort