روس کا یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ | اردو میڈیا

admin
admin 12 جون, 2022
Updated 2022/06/13 at 6:39 صبح
288432 120842 updates
288432 120842 updates

روس نے یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔—فوٹو:فائلروس  نے یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے مغربی قصبے میں روسی میزائل حملے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق مغربی قصبے میں روس نے گذشتہ روز چار میزائل فائر کیے تھے، حملے میں فوجی تنصیب اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچاجبکہ  زخمی افراد میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے مغربی قصبے میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ  بھی کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسلحہ ڈپو میں امریکا اور یورپی ممالک کے فراہم کردہ اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، پورٹیبل ائیر ڈیفنس سسٹم شیل اور دیگر ہتھیار موجود تھے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے