دبئی پلٹ شہری کو اغوا کرنے اور تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 11 جون, 2022
Updated 2022/07/06 at 12:02 شام
288327 105006 updates
288327 105006 updates

سی آئی اے کے 4اہلکاروں نےملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات کی: پولیس__فوٹو فائللاہور : بیرون ملک سے چھٹیوں پر  آئے شہری کو اغوا کرنے اور اس سے تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغواکیا اور  2 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے کے 4 اہلکاروں نے ملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات کی، ملزمان دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے لوٹ مار کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے