پاکستان نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا | اردو میڈیا

admin
admin 11 جون, 2022
Updated 2022/06/11 at 6:41 صبح
288326 103836 updates
288326 103836 updates

یو این جنرل اسمبلی کے صدر سے گفتگو میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا: وزیر خارجہ۔ فوٹو فائلپاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز  ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گفتگو میں توہین آمیز  بیانات جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایسے بیانات کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds