کے پی کے جنگلات میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات، 3 افراد جاں بحق | اردو میڈیا

admin
admin 11 جون, 2022
Updated 2022/06/11 at 6:29 صبح
288317 102531 updates
288317 102531 updates

مسلح افواج نے گزشتہ دو سالوں کی طر ح اس سال بھی بجٹ کی مد میں اضافی فنڈز کا مطالبہ نہیں کیا۔ فوٹو فائلخیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور  آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات کی مشاہداتی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ بارشیں کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے، 60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جبکہ آگ لگنے سے متعلق 27 مقدمات درج ہوئے۔مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے، ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی بھی ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے، مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds