وزیراعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 8:48 صبح
288259 124000 updates
288259 124000 updates

گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف۔ ن لیگوزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر  پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر  صدارت اجلاس میں بلوچستان کے علاقوں گوادر اور پنجگور میں بجلی کی فراہمی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو سولر پینل کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل  وفاقی حکومت کا گوادر  والوں کے لیے تحفہ ہو گا۔وزیراعظم شہباز  شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا لائحہ عمل 10 روز میں دیا جائے اور  بجلی کی فراہمی کے لیے فوری آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل دیا جائے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر میں آف شور اور آن شور وِنڈ پاور منصوبوں کے لیے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام دسمبر میں مکمل کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا محکمے طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں کمی کو یقینی بنائیں کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کے پیسے کی بچت اور صحیح استعمال یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو جدید ترین بنانے کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے