پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 8:05 صبح
288249 113137 updates
288249 113137 updates

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے بھی وارنٹ جاری کیے/ فائل فوٹولاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔دورانِ  سماعت پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور  کرلیا۔

وارنٹ گرفتاری کا عکسعدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر  زبیر خان نیازی، میاں محمود الرشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری،میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کے ناقابل  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort