’آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی‘ بجٹ سے قبل ماہرین کی رائے | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 7:49 صبح
288245 104334 updates
288245 104334 updates

عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس بڑھانا مناسب نہيں ہوگا: شبر زیدی/ فائل فوٹوآئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق  جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں ماہرین اور تجزيہ کاروں نے اپنی آرا پیش کیں۔خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر  زبیر طفیل نے کہا کہ جب تک  عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کا پورا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوگا وہ آپ کو کچھ نہیں دے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر ) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی لیکن عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس بڑھانا مناسب نہيں ہوگا۔ ٹیکس ماہر اشفاق یوسف تولہ نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پوائنٹ آف سیل کا تجربہ ناکام ہوگیا، حکومت جب کسی بھی لابی کے دباؤ میں آئے گی تو درست ٹیکس اکٹھا نہيں ہوگا۔اس موقع پر   تجزیہ کار فرحان بخاری نے کہا کہ مانیں یا نہ مانیں، ملک الیکشن موڈ میں چلا گیا ہے، سیاسی بحث معیشت کے ارد گرد گھوم رہی ہے ، حقائق کو جاننا مشکل ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort