سماہی جنگلات میں آگ بے قابو، 7 اہلکار جھلس گئے | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 7:29 صبح
288242 094352 updates
288242 094352 updates

جنگل کے بیشتر حصے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم آندھی کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی: حکام/ فائل فوٹوآزاد کشمیر:  سماہنی کے جنگلات میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہ پایا جاسکا   جب کہ آگ پر قابو  پانےکی کوشش کے دوران 7 اہلکار جھلس کر زخمی ہوگئے۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ وادی سماہنی کے باغسر سدھیڑی بلاک کے میں لگنے والی آگ پر تاحال  مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔آگ پرقابو  پانے کی  کوشش  کے دوران زخمی ہونے والے   تین اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم 4 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگل کے بیشتر حصے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم آندھی کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds