نیوزی لینڈ نے مویشیوں کے ڈکار لینے پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا | اردو میڈیا

admin
admin 9 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 7:16 صبح
288212 093303 updates
288212 093303 updates

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک بن جائے گا جو مویشیوں سے اخراج ہونے والی میتھین گیس پرکسانوں سے ٹیکس لے گا۔—فوٹو:فائلنیوزی لینڈ نے ملک کے گرین ہاؤس گیسوں کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک (میتھین گیس)سے نمٹنے کے لیے گائیں اور بھیڑوں کے  ڈکار پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنالیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے ایک ایسے منصوبے کی تیاری کرلی ہے جس کے تحت بھیڑ ،گائیں اور بھینسوں کے ڈکار لینے پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔50 لاکھ آبادی والے ملک نیوزی لینڈ میں تقریباً ایک کروڑ گائیں، بھینسیں اور2کروڑ 60 لاکھ بھیڑیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کل میتھین  گیس کے اخراج کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ دو زرعی ذرائع یعنی جانوروں کے معدے اور جانوروں کی کھاد پر مشتمل ہے ۔گائے میں زیادہ 95 فیصد میتھین سانس کے ذریعے جبکہ 5 فیصد پیٹ پھولنے سے خارج ہوتی ہے۔اطلاعات کے مطابق میتھین فضا میں اپنے پہلے 20 سالوں کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ سے  80 گنا زیادہ گرمی کی طاقت رکھتی ہے  لہٰذا اسے کم کرنا قلیل مدت میں گرمی کو کم کرنے کا ایک طاقتور طریقہ  ہوسکتا ہے۔ حکومت اور کاشت کاری کے نمائندوں کی طرف سے تیار کردہ مسودہ پلان کے تحت 2025 سے کسانوں کو  مویشیوں سے ڈکار کی صورت میں اخراج ہونے والی میتھین گیس پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس منصوبے میں ان کسانوں کے لیے مراعات بھی شامل کی گئی ہیں جو مخصوص خوراکوں (Feed Additives) کے ذریعے مویشیوں سے میتھین کے اخراج کو کم کریں گے۔اطلاعات کے مطابق اسکیم سے حاصل ہونے والی  ٹیکس آمدنی کو تحقیق، ترقی اور مشاورتی خدمات میں لگایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک بن جائے گا جو مویشیوں سے اخراج ہونے والی میتھین گیس پرکسانوں سے ٹیکس لے گا۔نیوزی لینڈ کے وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں میتھین کی مقدار کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو ہم فضا میں شامل کررہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort