عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر سیاستدان اور شوبز ستارے افسردہ | اردو میڈیا

admin
admin 9 جون, 2022
Updated 2022/06/09 at 12:49 شام
288175 024440 updates
288175 024440 updates

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کی تصدیق کی/فوٹوفائلرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر  سیاستدانوں سمیت مشہور  شخصیات کی جانب سے اظہار  افسوس کیا جا رہا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کےانتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلنداور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عامر لیاقت کی موت کی خبر سن کر قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کی کارروائی فوری طور پر روکتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عامر لیاقت کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاکی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر  اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، عامر لیاقت کی مغفرت اور  بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں۔حنا پرویز بٹ نے عامر لیاقت کے انتقال پر ٹوئٹ کی کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، میری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے۔دوسری جانب عامر لیاقت کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔اداکار و میزبان محسن عباس حیدر  نے عامر لیاقت کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہ مبارک ہو،  آج ہم نے عامر لیاقت کو مار دیا۔بعد ازاں انھوں نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔اداکارہ زارا نور عباس نے عامر لیاقت کی موت پر  افسردگی کے   ساتھ برہمی کا بھی اظہار کیا۔اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا  لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے،  اور پھر اچانک عامر لیاقت کے  انتقال کی خبر آتی ہے،  تو سب صدمے میں کیوں ہیں کیا ایسا نہیں ہے کہ ماضی میں وائرل ہونے والی ان کی ہر ویڈیو بتا رہی ہے جہاں پر اب موجود ہیں‘۔یاد رہے کہ  رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort