اس واقعے میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا: چینی میڈیا/ فوٹو سوشل میڈیاچینی صوبے ہوبے میں فوج کا جے 7 فائٹر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔چینی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔رپورٹ کے مطابق چینی فوج کا طیارہ صوبے ہوبے کےشہرشیناگ یانگ میں گرا اور طیارہ گرنے سے رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی بھی ہوئے۔