قتل کی دھمکی دیکر 19 سالہ گھریلو ملازمہ سے مسلسل زیادتی کا انکشاف | اردو میڈیا

admin
admin 9 جون, 2022
Updated 2022/06/09 at 7:40 صبح
288137 103702 updates
288137 103702 updates

واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا/ فائل فوٹوکامونکی میں اوباش شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دے کر گھریلو  ملازمہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا  ہے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی میں ڈیرہ امیر افضل کی 19 سالہ امن جاوید محلہ بلال پارک کے بلال انصاری کے گھر کام کرتی تھی، ڈیڑھ ماہ قبل بلال نے تشدد کرتے ہوئے اسے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں۔ خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،   لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا جس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے اور واقعہ کی  تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے