سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 12:29 شام
288084 040302 updates
288084 040302 updates

بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، رہ سکتی ہے: عدالت/ فائل فوٹوکراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کےمطابق عدالت نے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے۔تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے ،  ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔عدالت کا تحریری حکمعدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort