آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 11:53 صبح
288077 030733 updates
288077 030733 updates

بعض آئی پی پیزکوبجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جارہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیزکوپیسے کیوں دیں؟ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی/ فائل فوٹواسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوکر بتایا کہ ڈسکوزکو 13 فیصد لائن لاسزکی رعایت ہے مگر عملاً بجلی کا نقصان17 فیصد ہے، کیسکو میں 65 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے۔چیئرمین نیپرا نے بتایاکہ بجلی صارفین کونیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہورہا ہے، صارفین اپنی بجلی بھی پیدا کررہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں، حکومت کا پریشرہے کہ صارفین سے بجلی لے رہے ہیں، ہمیں نقصان ہے۔چیئرمین نیپرا نے مزید بتایا کہ 41 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس پر ممبر کمیٹی نے سوال کیا کہ اگر41 ہزارمیگاواٹ بجلی بنانےکی صلاحیت ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ اس پر چیئرمین نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے لیکن بدقسمتی سے فیول کی کمی کا شکارہیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ بعض آئی پی پیزکوبجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جارہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیزکوپیسے کیوں دیں؟چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ سی پی پی اےکپیسٹی پیمنٹ چارجزکے معاہدےکرتی ہے۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort