مریم نواز نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا/ اسکرین گریبمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لائیو سیشن میں آبدیدہ ہوگئیں ۔حال ہی میں مریم نواز نے لیگی ٹیم کے ہمراہ عوام سے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے براہ راست گفتگو کی، اس دوران سیاسی موضوعات سمیت مستقبل کے پراجیکٹس پر بھی بات کی گئی۔لائیو سیشن میں شریک لوگوں کے جذبات بڑھانے کے لیے نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے ‘ چل رہا تھا جس پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں اور آنسو صاف کرنے لگیں۔بعد ازاں مریم نواز نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا۔