پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ ٹوئٹ پر بی جے پی رہنما گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 11:29 صبح
288070 020027 updates
288070 020027 updates

ہرشت سری کو بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے 4 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے/ فائل فوٹوپیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ٹوئٹ پر بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی یوتھ ونگ یووا مورچا کے سابق سیکرٹری ہرشیت سریواستوکو اسلام مخالف بیانات پر گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام  ہے کہ وہ نفرت انگیز  ٹوئٹ کے ذریعے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ہرشیت سریواستو کو بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے 4 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہرشیت کی ٹوئٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔گستاخانہ بیانات  کا پس منظر کیا ہے؟خیال رہےکہ اس سے قبل  بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort