بابر اعظم کی ایک درجے ترقی | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 10:34 صبح
288068 022452 updates
288068 022452 updates

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر چلے گئے/ فائل فوٹوقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق  آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ:بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort