مراد سعید کی بنی گالہ میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 9:01 صبح
288060 121721 updates
288060 121721 updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ مراد سعید بنی گالہ میں موجود کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار  رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا جذبہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ایک شاٹ پر زوردار ہٹ لگائی جیسے وہ پارلیمنٹ کے اندر  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف لگایا کرتے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort