دعا زہرا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنج | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 7:53 صبح
288054 114352 updates
288054 114352 updates

دعا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے: وکیل مہدی کاظمی/ اسکرین گریبکراچی: دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے دعا  کی میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں ، دعا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے لاپتا ہوکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort