معروف اداکار عدنان صدیقی کی امریکا میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان صدیقی ان دنوں فلم ‘دم مستم’ کی تشہیر کے لیے امریکا میں موجود ہیں، فلم دم مستم میں عدنان صدیقی سمیت مرکزی کرداروں میں اداکارہ امر خان اور عمران اشرف دکھائی دیں گے۔اسی دوران عدنان صدیقی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنی مسحور کن آواز میں اذان دیتے سنا جاسکتا ہے۔اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فیس بک سمیت انسٹاگرام پر مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین عدنان صدیقی کی آواز کو سراہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی فلم دم مستم مئی 2022 میں ریلیز کی گئی ہے۔