28 سالہ خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے: پولیس/ فائل فوٹولاہور: برکی روڈ باہو والا میں گھریلو جھگڑے پردیور نے بھابھی کو گلا دبا کر مار ڈالا۔پولیس کے مطابق 28 سالہ خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشاد بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑےکی بنا پر پیش آیا جس پر دیور نے طیش میں آکر بھابھی کا گلا دبا کر قتل کردیا اور ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔