بھارتی پولیس نے بی جے پی ترجمان کو طلب کرلیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 11:56 صبح
287956 011655 updates
287956 011655 updates

قانون کے تحت نوپور شرما کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایاجائے گا اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی جائے گی: پولیس/ فائل فوٹوبھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو  پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر پولیس نے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ  قانون کے تحت  نوپور شرما کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایاجائے گا اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی جائے گی۔یاد رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے حضرت محمد ﷺ سے متعلق گستاخانہ ریمارکس پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، ایران، سعودی عرب، ترکی، قطر اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے