اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اپنی آفیشل اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے رہے ہیں—فوٹو: اسکرین شاٹٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ کیا گیا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا۔شہباز شریف کا عربی زبان کا ٹوئٹر ہینڈل گزشتہ شب ہی فعال کیا گیا تھا جو اب چند گھنٹوں بعد ہی معطل کردیا گیا ہے۔
فوٹو: اسکرین شاٹوزیراعظم کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال ہونے پر شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پاکستان کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کرنے کا مقصد عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے رہے ہیں۔