وزیراعظم کا سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 8:35 صبح
287952 123142 updates
287952 123142 updates

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے: وزیراعظم کو بریفنگ/ اسکرین گریباسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات  کی جس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔اس دوران وزیراعظم کو شمالی وزیرستان اور بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے  سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور اس کی منظوری بھی دی۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لیے استعمال میں لائے جائیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی  ہے وہاں کے عوام کو فراہمی سے متعلق پلان ترتیب دیا جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort