شان شاہد بالی اسٹارز عامر، شاہ رخ اور سلمان کی خاموشی پر برہم | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 11:54 صبح
287944 103621 updates
287944 103621 updates

کچھ اداکار اب بھی بی جے پی کے خلاف بولنے کے بجائے خاموش ہیں ، یہ کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں: اداکار کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹواداکار شان شاہد نے  بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا  ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شان نے کہا کہ کچھ اداکار اب بھی بی جے پی کے خلاف بولنے کے بجائے خاموش ہیں ، یہ کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں، سرحد نہیں ہوتی تو شرم تو ہوتی ہے یا وہ بھی بیچ دی؟اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز اٹھائیں اور پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کریں۔ایک اور ٹوئٹ میں شان نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی ان کی خاموشی پر غصے کے ساتھ تعجب کا اظہار کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے