بی جے پی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر طارق جمیل کا ردعمل آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 8:32 صبح
287942 100926 updates
287942 100926 updates

امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے: طارق جمیل—فوٹو فائلمعروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort