کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک جا پہنچا | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 7:17 صبح
287930 104052 updates
287930 104052 updates

گارڈن ویسٹ، لیاقت آباد سی ون ایریا میں دن بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے/ فائل فوٹوکراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے  لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 14گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے۔شہر میں ریونیو جوڈیشل سوسائٹی، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک سیون، لیاری، کیماڑی اور  ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ گارڈن ویسٹ، لیاقت آباد سی ون ایریا میں دن بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے اور شہریوں کا کہنا ہےکہ دن بھر میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے بعد رات گئے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر بھی صارفین کو معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort