گستاخانہ بیان پر مشعال ملک کا رد عمل | اردو میڈیا

admin
admin 6 جون, 2022
Updated 2022/06/06 at 9:06 صبح
287853 121515 updates
287853 121515 updates

مشعال ملک نے اپنی ٹوئٹ میں نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ نوپور کو گرفتار کرو اور فاشسٹ آرایس ایس کو سزا دو/ فائل فوٹوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکمراں جماعت (بی جے پی)کی ترجمان نوپور شرما کی گستاخانہ گفتگو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ دہشتگرد یاسین ملک نہیں بلکہ نوپور شرما ہیں۔مشعال ملک نے اپنی ٹوئٹ میں نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ نوپور کو گرفتار کرو اور فاشسٹ آرایس ایس کو سزا دو۔خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت  کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds