کرن جوہر کی سالگرہ پارٹی بالی وڈ شخصیات کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی | اردو میڈیا

admin
admin 6 جون, 2022
Updated 2022/06/06 at 8:54 صبح
287846 105557 updates
287846 105557 updates

25 مئی کو کرن جوہر نے سالگرہ کی عالیشان پارٹی رکھی جس میں بالی وڈ کے تقریباً ہر اداکار کو دیکھا گیا—فوٹو: بھارتی میڈیابالی وڈ کے مقبول پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی پارٹی متعدد ستاروں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی۔25 مئی کو کرن جوہر نے سالگرہ کی عالیشان پارٹی رکھی جس میں بالی وڈ کے تقریباً ہر اداکار کو دیکھا گیا لیکن یہ پارٹی اس وقت مشکل کا باعث بنی جب دیگر مہمانوں سمیت کئی اداکار کووڈ میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد تقریباً 50 سے 55 ہے اور اس میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف سمیت کئی اداکار شامل ہیں جن کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان میں 5 جون کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی جب کہ کترینہ کیف کو کچھ دن قبل کووڈ ہوا جس کا انکشاف گزشتہ روز ہوا۔کترینہ کیف کو 4 جون کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ یو اے ای میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنا تھی مگر وہ بیماری کے باعث وہاں نہ جاسکیں۔واضح رہےکہ  ممبئی میں کووڈ کے کیسز میں اضافے کے بعد حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کی جانب سے فلم اسٹوڈیوز کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی تقریبات کا انعقاد بغیر اجازت کرنے سے روکا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds