سدھو کا قتل میرے گینگ نے کیا: لورنس بھشنوئی کا اعتراف | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 11:54 صبح
287629 032845 updates
287629 032845 updates

سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا/ فائل فوٹوگینگسٹر لورنس بھشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار لورنس بھشنوئی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس کے گینگ ممبر نے سدھو موسے والا کا قتل کیا کیونکہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا جس کے قتل کا بدلہ سدھو کو قتل کرکے لیا گیا۔ لورنس بھشنوئی کا کہنا تھاکہ وہ سدھو موسے والا کے قتل میں شامل نہیں کیونکہ جس وقت سدھو موسے والا کا قتل ہوا وہ اس وقت جیل میں تھا، اسے سدھو کی موت کی اطلاع  ٹی وی کے ذریعے ملی۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے