ترکی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ 24 سال کی ریکارڈ سطح پر | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 11:48 صبح
287626 031356 updates
287626 031356 updates

افراط زر کی شرح 73.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے / رائٹرز فوٹوترکی میں مئی 2022 میں افراط زر کی شرح 24 سال میں سب سے زیادہ 73.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔یہ یوکرین۔ روس جنگ، توانائی کی قیمتوں میں اضافے، شرح سود اور لیرا کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔ترکی میں گزشتہ ایک سال میں ٹرانسپورٹیشن اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بالترتیب 108 اور 92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے سے ترکی میں اقتصادی بحران سنگین ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔ترک محکمہ شماریات کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اپریل 2022 میں افراط زر 70 فیصد تھا اور مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعد 73.5 فیصد تک پہنچ گیا۔ترکی میں اقصادی ترقی اور برآمدات کو ترجیح بنائے جانے کے بعد سے افراط زر میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ترک صدر کی جانب سے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ شرح سود زیادہ ہونا افراط زر کی روک تھام کی بجائے اس میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ترکی میں موجودہ مہنگائی کی لہر کی بڑی وجہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے کیونکہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ ترکی خام آئل بھی درآمد کرتا ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort