حکومت پاکستان نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 11:52 صبح
287624 021812 updates
287624 021812 updates

 

 فلائٹس میں اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی/فوٹوفائلحکومت پاکستان نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق  جاری شیڈول کے تحت حج کے لیے پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی جبکہ 106 فلائٹس کی مدد سے  32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور  کا بتانا ہے کہ  ان فلائٹس میں  اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42  پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے شیڈول پر سختی سے عمل کریں، قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں،  ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ اور  رِسٹ بینڈ کے لیے  حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔ترجمان کا بتانا ہے کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندرکورونا ٹیسٹ سعودی منظور  شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا ہوگا، عازمین حج  کے لیے  حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریز کے بوتھ بنا دیے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب روانگی کے لیے  عازمین حج کا پی سی آر منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا، پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہوں گے۔اس حوالے وزارت مذہبی امور کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے سرکاری حج اسکیم کا فلائٹ شیڈول  وزارت مذہبی امور کی خصوصی ویب    سائٹ http://flight.inquiry.hajjinfo.org/  پر  آویزاں کر دیا گیا ہے جبکہ عزام کرام کو موبائل پر بھی میسج جاری کیے گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort