کوئی سینیٹر اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا: چیئرمین سینیٹ | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 8:52 صبح
287614 124501 updates
287614 124501 updates

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آگئے۔ اسکرین گریبچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے والے اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو اسے معطل کر دوں گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا۔اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور ایوان میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔اپوزیشن کے احتجاج کے باعث سینیٹ کے سکیورٹی اسٹاف کو چیئرمین سینیٹ کے سامنے سکیورٹی حصار قائم کرنا پڑا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ممبران اپنی نشستوں پر جاکر احتجاج کریں، ممبران اپنی نشستوں پر نہ گئے تو انہیں معطل کر دوں گا۔صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی ممبرشپ معطل کراؤں گا، میری یہ بات بہرہ مند خان تنگی بھی سن لیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آگئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort