وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 8:41 صبح
287611 121009 updates
287611 121009 updates

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کیا ہے: ترجمان۔ فوٹو: فائل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم ہونے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بوجھ کچھ کم ہو گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds