باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا: شیخ رشید | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 7:30 صبح
287608 114940 updates
287608 114940 updates

یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہیے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے: سابق وفاقی وزیر. فوٹو فائلعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے ملک میں بدمعاشی مچا رکھی ہے، راناء ثناء اللہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا لیکن یاد رکھیں کہ حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے، اپنے دفتر نہیں گیا، عمران خان نے پورے 3 سال میں جتنے غیر ملکی دورے نہیں کیے ان لوگوں نے دو مہینے میں کر لیے۔ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جون میں یہ جو  قیامت خیز مہنگائی کرنے جا رہے ہیں عوام اس کے خلاف سڑکوں پر اور یہ حکومت گھر پر ہو گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد کے خلاف ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے، اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا اور  پوری قوم اس کا ساتھ دے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے