امریکی انخلا کے بعد افغان طالبان سے پہلی ملاقات کیلئے بھارتی وفد کابل پہنچ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 10:37 صبح
287581 122943 updates
287581 122943 updates

افغان طالبان سے بات چیت کے لیے بھارتی وفد گزشتہ روز کابل پہنچ گیا۔—فوٹو: بھارتی میڈیاافغان طالبان سے بات چیت کے لیے بھارتی وفد کابل پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد کسی بھارتی وفد کی طالبان حکومت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔اطلاعات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری بھارتی وزارت خارجہ جے پی سنگھ نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سفارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور  تجارت اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد افغانستان کو دی جانے والی بھارتی امداد کا جائزہ بھی لےگا۔ واضح رہے کہ بھارت اب تک افغانستان کو 20 ہزار ٹن گندم، 10 ٹن ادویات، کورونا وائرس ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں، سردیوں کے کپڑے اور دیگر امدادی سامان عطیہ کر چکا ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort