ڈیفنس میں بنگلادیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکرٹری کی گاڑی سے سامان چوری | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/02 at 1:00 شام
287543 054409 updates
287543 054409 updates

گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے۔— فوٹو: جیو نیوزکراچی ساؤتھ کے درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان راحت پر نامعلوم ملزمان بنگلا دیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکرٹری کی گاڑی سے سامان چوری کرلیا گیا۔گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 312 درخشاں تھانے میں نبیل علی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔مدعی کے مطابق وہ کورنگی کا رہائشی ہے اور اس کی گاڑی نمبر  بی ایف جے 392 بنگلا دیشی قونصل خانے میں کنٹریکٹ پر چلتی ہے۔ 27 مئی کو وہ بنگلادیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکرٹری عتیق الرحمان کے ہمراہ ڈیفنس میں تھا اور اور فیز 6 میں 32 اسٹریٹ پر گاڑی کھڑی کرکے نماز پڑھنے کیلئے قرآن اکیڈمی چلا گیا۔مدعی نے بتایا کہ جب وہ واپس آیا تو گاڑی کا پچھلا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا، چیک کیا تو اس میں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقدی غائب تھی۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort