عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے: منیب فاروق | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/02 at 6:41 صبح
287497 110205 updates
287497 110205 updates

تجزیہ کارمنیب فاروق کاکہنا ہےکہ عمران خان یہ حقیقت قبول نہیں کرپارہےکہ وہ اقتدار میں نہیں جب کہ ان کی گفتگو نارمل شخص کی گفتگو نہیں۔جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات کے اینکر منیب فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان براہ راست اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگارہے ہیں، وہ اداروں اور شخصیت پر براہ راست حملے کرسکتے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان جس ذہنی کیفیت میں ہیں وہ ملک کی خاص شخصیات پر حملےکرسکتےہیں، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، ایسابالکل نہیں ہوگا کہ ملک کے تین ٹکڑےہوجائیں۔دوسری جانب سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے کہاکہ اقتدار میں آنےکو بے تاب عمران خان فوج پر فرسٹیڈ ہورہے ہیں،عمران خان کہہ رہے ہیں جمہوری حکومت کے خلاف مداخلت کرکےختم کریں، انہیں اسی طرح اقتدار میں لائیں جیسے 2018 میں لائے تھے۔سلیم صافی کا  کہنا تھا کہ عمران خان کونہ ملک کی فکر ہے نہ قوم کی،  انہیں صرف اپنی ذاتی کی فکر ہے، عمران خان ملک اوراپنی پارٹی کے لیے  بھی وبال جان بن گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort